6 مارچ 2015 - 17:14
عراقی صوبے صلاح الدین میں داعش کو سنگین شکست

عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش کے خلاف عراقی فوج آپریشن کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر عراقی فوج تکریت شہر کو داعش کے وجود سے پاک کرنے کے بہت قریب پہنچ چکی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق طوز خورماتو کے علاقے میں تکفیری گروہ داعش کے جھے سرغنوں کی ہلاکت اور گروپوں کی شکل میں دہشت گردوں کے موصل کی طرف فرار کرجانے سے داعش کی صورت حال بہت سنگین اور کمزور ہو گئی ہے- صوبہ صلاح الدین میں عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کریم النوری نےکہا ہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں میں شاندار پیش قدمی کر رہی ہیں- عراق میں عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ عراقی کمانڈروں کا منصوبہ صحیح ہے، کیونکہ عوامی فورس، قبائلی نوجوانوں، پولیس اور فوج پر مشتمل ہزاروں کی تعداد میں عراقی فورس نے اپنے مشترکہ اقدام کے ذریعے امریکیوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے- کریم النوری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی امریکی مشیر میدان جنگ یا جنگی علاقوں میں موجود نہیں ہے- ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جرف الصخر، آمرلی اور الضلوعیہ کو آزاد کرانے کی کاروائيوں میں بھی امریکہ نے عراقی فوجیوں کو کوئی مشورہ نہیں دیا تھا اور نہ ہی ہوائی حملوں کے ذریعے ہماری مدد کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲